79

انتظامیہ منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدشیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام اشیائے خوردنوش انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، قیمتوں میں بے انتہاہ اضا فہ کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ، حکومت پنجاب کو چاہیے کہ اشیا کی قیمتوں کو ہول سیل لیول پر کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خو ر و ں اور سٹاکسٹ لیول پر چیکنگ کی جائے ، اسی طرح فروٹ اور سبزیوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی کو ہول سیل پر کنٹرول کیا جائے،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ پرائس اور کوالٹی کے حوالے سے تاجروںکو نمائندگی دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں