گوجرہ ( نا مہ نگار) فرٹیلائزر ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدر محمد رفیق جنرل سیکر ٹری علی رضا سمیت دیگر کھاد و فرٹیلا ئزر ڈیلرو ں کے ہمراہ غلہ منڈی گوجرہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے پنجا ب بھر میں فر ٹیلائزر ایسوسی ایشن کا مکمل سا تھ دینے کا اعلا ن کردیا انہو ں نے پریس کا نفرنس میں کہا کہ کھا د کمپنیا ں انہیں حکومتی ریٹ پر کھا د مہیا نہیں کر تیں بلکہ یوریا کھا د کے سیزن میں ٹا ئی اپ کے تحت کھاد فراہم کر تیں ہیں جس میں یوریا کھاد کے سا تھ ڈی اے پی کھا د بھی زبردستی دی جاتی ہے انہو ں نے کہا کہ ہما را کا روبار صرف کسا نو ں کی بدولت چلتا ہے وہ کسا نو ں کو سستے دا مو ں کھا د فراہم کرنا چا ہتے ہیں مگر بڑی کمپنیا ں انہیں کھا د فراہم نہیں کر تیں حکو مت اور انتظا میہ ان کمپنیو ں کے خلاف کا رروائی کر نے کی بجا ئے چھوٹے ڈیلرو ں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے کر وڑو ں کا کا م کر نے والے ڈیلرز کو محکمہ اور انتظا میہ کی طرف سے مقدما ت اور بھاری جرما نو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت انہیں ٹی اپ کے بغیر کھا د فراہم کرے تو وہ کسا نو ں کو فروخت کر نے کیلئے تیار ہیں انہو ں نے کہا کہ انتظامیہ ڈیلرو ں کا استحصا ل بند کرے اور بڑی کمپنیو ں کو پا بند کریں کہ وہ یوریا کے سیزن میں ڈیلرو ں کو یو ریا فراہم کریں انہو ں نے مقا می انتظا میہ کی طرف سے ڈیلرو ں کے خلا ف مقدمات درج کرنے کی سخت الفا ظ میں مذمت کی۔
38