چنیوٹ(نامہ نگار)سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوانہ چوہدری زبیر الحق رجوکہ ایڈووکیٹ کے انتقال وراثت کے کیس میں مرحوم کے بیٹے سے تحصیلدار بھوانہ اوراس کے پرائیویٹ ڈرائیور کی طرف سے رشوت طلب کرنے پر ڈسٹرکٹ جھنگ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ تحصیل بھوانہ و لالیاں بارایسوسی ایشن کی ہڑتال تفصیلات کے مطابق سابق صدر بارتحصیل بھوآنہ ایسوسی ایشن چوہدری زبیر الحق رجوکہ ایڈووکیٹ (مرحوم) کے انتقال وراثت کے لئے مرحوم کے بیٹے چوہدری مصعب الحق رجوکہ ایڈووکیٹ سے تحصیلدار بھوانہ غلام عباس اور اس کا پروائیویٹ ڈرائیور رشوت طلب کرنے لگے اورکہا کہ رشوت کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں ہے اور بدتمیزی کی گئی جس پرسابقہ صدر بار ایسوسی ایشن تحصیل بھوانہ چوہدری زبیر الحق رجوکہ ایڈووکیٹ (مرحوم) کے بیٹے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوانہ اور لالیاں بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ نے بھی ہڑتال کی رکھی اورکوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے
21