41

انتقال پرملال

کمالیہ(نامہ نگار) معروف تاجر رہنما حاجی ذولفقار علی بٹ وفات پا گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق حاجی باقر علی بٹ مرحوم کے بیٹے، محمد فاروق بٹ کے بڑے بھائی، عبد القادر بٹ اور ناصر علی بٹ کے والدمعروف تاجر رہنما حاجی ذوالفقار علی بٹ (بٹ کارپٹ دہلی چوک والے) وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ خیرا شہید میں ادا کئے جانے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، تاجر برادری اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں