انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،شافع حسین

لاہور (بیوروچیف) چوہدری ظہور الٰہی شہید اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا،ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے `ہم انہیں کی سیاست کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،اپنے دور اقتدار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے الزام تراشیوں کی سیاست نہ کریں ان کے دور میں جو ہوتا رہا عوام سب جانتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ہماری شناخت ہے پارٹی کو ہرسطح پر مضبوط اور منظم کرنا ہے پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی میںترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی عہدیداروںکے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت چیف آرگنائز ر ڈاکٹر امجد نے کی۔ ڈاکٹر امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیںپارٹی ورکرز پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے سپاہی ہیں جوعوامی خدمت کے سفر میں پاکستان مسلم لیگ کے دست و بازوہیں۔ہم انشاء اللہ بہت جلد اضلاع کے دورے کریںگے اور چوہدری شجاعت حسین مرکزی قائد کے احکامات پر پارٹی کو گراس روٹ لیول سے منظم، فعال ،مستحکم اور مضبوط بنائیں گے ،کارکن عوام سے روابط بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میںمسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیدران اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں