انتہا پسندؤں کا پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ،4گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش، جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔برطانوی پولیس نے 4انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کر لیا۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے پرجوش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال کے ردعمل میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں