انجلینا جولی نے خوبصورت رہنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

لاس اینجلس (شوبز نیوز) معروف ہالی وڈ اداکارہ و فلمساز انجلینا جولی نے اگلی ایک دہائی تک جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلیے اہم قدم اٹھا لیا۔غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ 50 سالہ انجلینا جولی نے لیزر ٹریٹمنٹ کروایا ہے تاکہ وہ آئندہ 10 سال تک پہلی کی طرح جوان اور دلکش نظر آئیں، دراصل وہ خود کی دیکھ بھال کو کافی ترجیح دی ہیں۔دعوی کیا گیا کہ انجلینا جولی اپنی جلد کو دھوپ سے بچانے کے حوالے سے ہمیشہ فکر مند رہی ہیںماہر امراض جلد سے بھی مدد لینی پڑی ہے۔بتایا گیا کہ انجلینا جولی نے اپنی مجموعی ساخت کو ہموار اور مزید دلکش نظر آنے کیلیے لیزر علاج کروانے کا انتخاب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں