انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن،اتحاد گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن میں اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر میاں آصف اسلم’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاںبلامقابلہ کامیاب ہو گئے’ مقررہ ٹائم میں اتحاد گروپ امیدواروں کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے اپنے کاغذات جمع نہیں کروائے’ چیئرمین الیکشن کمیٹی شمس الدین چھماں ممبران الیکشن کمیٹی علی اسلام وینس اور میاں زاہد بشیر نے اتحاد گروپ کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کر دیا’ اتحاد گروپ کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی غلہ منڈی میں جشن کا سماں بندھ گیا’ دکانداروں نے ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں’ اپنی کامیابی کے بعد اتحاد گروپ کے نومنتخب صدر میاں آصف اسلم’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاں’ گروپ لیڈرز رانا ایوب اسلم منج’ چوہدری مراتب علی نے اپنے حمایت یافتہ دکانداروں کے ہمراہ غلہ منڈی کا چکر لگایا اور ایک ایک دکان میں جاکر تاجر بھائیوں کا شکریہ ادا کیا’ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ گروپ لیڈرز رانا ایوب اسلم منج’ چوہدری مراتب علی نے کہا کہ ہماری جیت غلہ منڈی کے ہر دکاندار کی جیت ہے’ انشاء اللہ ہم غلہ منڈی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ وہیں سے جوڑیں گے جہاں سے ٹوٹا تھا’ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں’ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اجتماعی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی ہے’ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو خبردار کیا کہ الیکشن کمیٹی نے آپ کو پورا وقت دیا کہ آئیں الیکشن میں حصہ لیں اور جمہوری اقدار کو پروان چڑھائیں مگر مقررہ وقت تک کسی نے اپنے کاغذات جمع نہیں کروائے لہٰذا ہم آئینی طور پر جیت کر آئے ہیں اور ہم کسی کو غلہ منڈی کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ اگر کسی نے غلہ منڈی کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں