140

انجمن اسلامیہ دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کر رہاہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن اسلامیہ کے صدر پرویزخالدشیخ نے کہا فلاح اداروں کا اصل مقصد دوسروں کی زندگی میں روشنی لانی ہوتی ہے اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے، انسانیت کی معراج اسی میں ہے کہ وہ اپنی ذات سے ددسروں کے دکھ درد میں شریک ہو،ان کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے کردار ادا کرے انجمن اسلامیہ بلاشبہ وہ ادارہ ہے جو دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کر رہا ہیں یہ بات انھوں نے انجمن اسلامیہ میں ہارون رشید سے ایڈیشنل سیکرٹری کا حلف لیتے ہوئی کہی سیکرٹری بڑاقبرستان حاجی عابدنے اے اے یوسف کوایگزیکٹو انجمن اسلامیہ کا نوٹیفکیشن پیش کیا صدر پرویزخالدشیخ نے مزیدکہا انجمن اسلامیہ ایک تاریخ ساز فلاح ادارہ ہے جس کی تعلیمی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں