انجمن اسلامیہ دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کررہا ہے،پرویز خالد شیخ،حاجی عابد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن اسلامیہ ادارہ اپنا گھرمسلم یتیم خانہ میں آمدماہ رمضان کی تقریب سے صدر پرویزخالدشیخ ،حاجی عابد، خالد محمود خطاب کرتے ہوئے کہا انجمن اسلامیہ بلاشبہ وہ ادارہ ہے جو دنیاوی لالچ سے ہٹ کر فلاح عامہ کا کام کر رہا ہیں فلاح اداروں کا اصل مقصد دوسروں کی زندگی میں روشنی لانی ہوتی ہے اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے انسانیت کی معراج اسی میں ہے کہ وہ اپنی ذات سے ددسروں کے دکھ درد میں شریک ہو،ان کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے کردار ادا کرے صدر پرویزخالدشیخ نے مزیدکہا انجمن اسلامیہ ایک تاریخ ساز فلاح ادارہ ہے جس کی تعلیمی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے انجمن اسلامیہ نے فلاح عامہ کا جو مشن ایک صدی قبل شہر میں شروع کیا تھا جس کے نتیجہ میں بے شمار تعلیمی ادارے قائم ہوئے اب ان کی زندگی کا مشن ہے کہ اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے انجمن اسلامیہ نے اپنے قابل فخرماضی کودہراتے ہوئے فاطمہ جناح کالج برائے ،کنڈرگارٹن مسلم گرلزہائی سکول ،انجمن اسلامیہ بوائز سکول،نسیم غفورفری دستکاری سنٹر،بشیرغفورشاہدنان فارمل سکول ،ہومیوپیتھک فری ڈسپنسری ،جامع مسجدسیدامجد حسین،مدرسہ رضویہ برائے خواتین ،اسودگان خاک کیلئے بڑاقبرستان غلام محمدآبادکاانتظام وانصرام انجمن اسلامیہ کررہی ہے مسلم یتیم خانہ انجمن اسلامیہ میں اس وقت 100سے زائد یتیم بچے رہائش پذیر ہیں۔ان بچوں کی رہائش وخوراک ،سکول وکالج کی فیسز الغرض تمام اخراجات ادارہ آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کر رہا ہے ۔آپ اپنے عطیات اور زکو وصدقات اپنا گھر مسلم یتیم خانہ کو دے کر اورنبی کریم کی تعلیمات کے مطابق غریب طلبا وطالبات کے اوریتیم بچوں کو روشن مستقبل فراہم کرنے میں انجمن کا سہارا بنیںاجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں