انجمن انسداد منشیات کی جانب سے 2 الٹرا سائونڈ مشینوں کا عطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن انسداد منشیا ت الائیڈ ہسپتال IIکی جانب سے دو جدید الٹرا سائونڈ مشینیں الائیڈ ہسپتال IIکے مریضوں کیلئے عطیہ کی گئی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگرنے مشینیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد ظفر اقبال کے حوالے کیں۔ڈاکٹر غلام مصطفی نیازی،ڈاکٹر عمران،ڈپٹی ایم ایس، جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم ، صدر ظفر اقبال،محمد پرویز،حاجی سلیم قادری،محمد افضل،ڈاکٹر عامر ہیڈ آف نفرالوجی ڈیپارٹمنٹ،ڈاکٹر سحر ائی سی یو ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر آصف گھمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ظفر اقبال نے انجمن انسداد منشیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشینوں کے عطیہ کی بدولت مریضوں کے علاج معالجہ میں سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کارخیر میں حصہ ڈالنے والوں کیلئے یقینا آخرت میں اجر عظیم ہے۔آمنہ اکرم نے کہا کہ جدیدالٹراسانڈ مشینوں کی بدولت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں