انجمن تاجران آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن کی تیاریاں ،گہما گہمی شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران آڑھتیاںغلہ منڈی کے الیکشن کی تیاریوں کے حوالہ سے منڈی میںگہما گہمی شروع ،انصاف گروپ کے سینئر عہدیداران گروپ کو چھوڑ کر منڈی کے سب سے بڑے گروپ تاجر اتحاد گروپ میں شامل ہوگے جس سے تاجر اتحاد گروپ ایک بار پھر سے مضبوط اور متحرک ہو گیا،اس سلسلہ میں غلہ منڈی بازار میں ایک بہت بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں انصاف گروپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمودرحمانی،سینئر وائس پریذیڈنٹ حاجی سعید احمد،جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ جٹ،چیئرمین کمیٹی حافظ افسر علی نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت اتحاد گروپ میں اپنی شمولیت کا باقائدہ اعلان کیا،منعقدہ جلسہ میں غلہ منڈی کے تاجروںنے کثیر تعداد میں شرکت کی،جس سے اتحاد گروپ کی آنیوالے الیکشن میں جیت کے قوی امکانات و ا ضع ہو گے،جنرل سیکرٹری چوہدری محمودرحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے بہت بڑی غلطی کی جو دوسرے گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا لیکن جونہی ہمیں پتہ چلا کہ یہ ایک مفاد پرست ٹولہ ہے اور تاجروں کا تحفظ اور ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے ہم نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ ہم غلہ منڈی کے تاجروں کے حقوق کے ترجمان اور منڈی میں تعمیرو ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے والے تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ مل کر اپنے تاجر بھائیوں کی خدمت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں