72

انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے نومنتخب عہدیدار مسائل کے حل کیلئے پر عزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ فیصل آباد کا بڑا تجارتی حب ہے’ یہاں کے تاجر کروڑوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں مگر افسوس ستیانہ روڈ کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں’ انشاء اللہ ستیانہ روڈ کی نئی کابینہ یہ مسائل حل کر کے دم لے گی’ ان خیالات کا اظہار ستیانہ روڈ کے نومنتخب صدر شوکت علی رانا’ شفاعت علی رانا سینئر نائب صدر’رانا قدیر حسین جنرل سیکرٹری’میاں جاوید مسلم سرپرست و دیگر مقررین نے انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے کے شرکاء سے کیا’ استقبالیہ تقریب میں ستیانہ روڈ کے نومنتخب حاجی محمد جمیل سرپرست اعلیٰ’ میاں افتخار حسین چیئرمین’ رانا قدیر حسین جنرل سیکرٹری’ حاجی تفسیر حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری’ سجاد احمد’ محمد نعیم’ محمد یعقوب’ محمد ادریس لودھی’ محمد شہباز کاشف’ رانا خالد محمود’ محمد فیاض’ حبیب قصائی’ حاجی محمد خالد نائب صدور’ خواجہ محمد اکرام سیکرٹری نشرواشاعت’ فضل الٰہی فنانس سیکرٹری کے علاوہ ستیانہ روڈ کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ نومنتخب عہدیداروں کی ستیانہ روڈ آمد پر دکانداروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ نومنتخب صدر شوکت علی رانا’ شفاعت علی رانا سینئر نائب صدر’رانا قدیر حسین جنرل سیکرٹری’میاں جاوید مسلم سرپرست نے کہا کہ ستیانہ روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں کا سب سے بڑا مسئلہ تجاوزات کا ہے’ ہم چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے مشکور ہیں جنہوں نے گلی نمبر9 میں پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور اب یہ گلی کھلی اور صاف ہو گئی ہے’ عنقریب یہ آپریشن باقی گلیوں اور مین ستیانہ روڈ پر بھی ہوگا تاکہ ستیانہ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے’ مقررین نے کہا کہ ستیانہ روڈ پر صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کا مناسب بندوبست کیا جائے گا’اس کے علاوہ موبائل گشت بڑھایا جائے گا تاکہ چوری کی وارداتوں کا خاتمہ کیا جا سکے’ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے صدر شوکت علی رانا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دل و جان اپنے نومنتخب صدر کے ساتھ کھڑے ہیں اور مل کر ستیانہ روڈ کے مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں