انجمن تاجران ستیانہ روڈ گلی نمبر9کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ تاجروں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی’ کسی کو تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جا سکتا’ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی بینکوٹ ہال میں انجمن تاجران ستیانہ روڈ گلی نمبر 9 کے صدر و جنرل سیکرٹری سمیت 20 رکنی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ شہر فیصل آباد میں جن تاجروں کا دامن صاف ستھرااور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے وہ انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کا حصہ ہیں اور انجمن تاجران سٹی کی پوری ٹیم میں کوئی دو نمبری نہیں انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کی واحد تنظیم ہے جو چھوٹے تاجروں کے حقوق کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انجمن تاجران ستیانہ روڈ گلی نمبر 9 کے نومنتخب چیئرمین عمران خان ، سرپرست اعلی ملک محمد اسلم ،صدرملک عبدالوہاب ، جنرل سیکرٹری سرداربلال ڈوگر، ینگ ٹریڈرزفیصل آبادکے صدرسہیل نیاز طور اور جنرل سیکرٹری ملک عباس اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے خواجہ شاہد رزاق سکا نے یقین ظاہر کیا کہ انجمن تاجران ستیانہ روڈ گلی نمبر 9 کے عہدیداروںکی یہ ٹیم نہ صرف گلی بلکہ ستیانہ روڈکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیگی ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے انجمن تاجران ستیانہ روڈ گلی نمبر 9 کے صدرملک عبدالوہاب نوجوان تاجر کے طور پر سامنے آئے ہیںان سے اور انکی ٹیم سے بہت سا ری امیدیں وابستہ ہیںانشاء اللہ وہ تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی کردار ادا کرینگے ملک عبدالوہاب نے اپنے لیڈر خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت پر مکمل اعتماد اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قائدین کی امیدوں پر پورااترینگے قبل ازیںخواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئرمین مرزا اشرف مغل کی آمد پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کرکے اور زری کے ہار پہناکر انکا شانداراستقبال کیا گیا اس موقع پر ، سینئر تاجر رہنما ئوں عبدالوحیدخالق رامے، مرزا طالب صدیق بیگ، رانا عبدالوہاب ،چوہدری اعجازاحمد، ایس ایم ایوب ، ملک ذوالفقار علی ، ملک عاصم صفدر ، ارسلان اسلم اچھی ، چوہدری محمداکرم ،عمران مجید ملک ، چوہدری شاہد ندیم، فرحت علی ،محمد احمد، عبدالقیو انور،عبدالستار جٹ، عظیم یوسف کوکھر ، میاں بلال لیاقت ،عثمان منیر ملک ،خواجہ شجاع ، محمد یوسف جمال ،راناعالم رضا، مہر محمد نیم ۔ عمران جگنو، حاجی یاسین ، ذیشان ،فرحان شیخ ، ککے زئی ، رانا محمدیسین، شہزاد گجر ،مجاہد علی اور دیگر درجنوں تاجر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں