فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ نے 2 ستمبر کی شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا’ اس بات کا فیصلہ انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالحمید’ چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سینئر نائب صدر محمد طارق قادری’ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا عبدالحمید خاں’ ڈی مال روڈ کے صدر شیخ زاہد’ جدہ مارکیٹ کے صدر محمد افضل’ عبدالستار مغل’ سرگودھا روڈ کے صدر ابراہیم دائود’ موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر کاشف خان لودھی’ شیخ شکیل احمد’ ٹاٹا بازار کے صدر ملک خالد قاسمی’ ریکس سٹی کے صدر چوہدری غلام حسین’ جنرل سیکرٹری سیف سیفی’ جلوی مارکیٹ کے صدر شکیل بھٹی’ جنرل سیکرٹری میاں عابد’ رانا وقاص’ رانا ذیشان’کینال روڈ کے صدر چوہدری ظفر علی’ شیخ عتیق احمد’ رانا عمران’ اشتیاق بٹ میاں یٰسین کے علاوہ دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال کموکا ‘ میاں تنویر ریاض’ چوہدری عبدالحمید’ چوہدری ظفر اقبال سندھو و دیگر مقررین نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز اور اووربلوں نے عوام سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا گیا’ غریب آدمی بجلی کا بل دے یا اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرے’ انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں’ بجلی کے بلوں نے عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کی بھی چیخیں نکال دی ہیں’ ہم ہر اس احتجاج کا ساتھ دیں گے جو بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف ہوگا’ مہنگی بجلی کسی صورت قابل قبول نہیں’مہنگی بجلی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے’ ہماری نگران حکومت سے اپیل ہے کہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جائے ورنہ عوامی ردعمل برداشت کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہو گی’ انہوں نے آرمی چیف’ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ خدارا عوام کو ریلیف پیکیج دیں’ عوام بھوک سے مر رہی ہے’ اگر اب بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہم غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال پر جائیں گے اور پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
57