انجمن تاجران سٹی کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل دوپہر ریلی نکالنے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکاکی ہدایت پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے 3 فروری کوساڑھے 11 بجے دوپہرضلع کونسل چوک سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی جائیگی اسکا ا نکشافڈپٹی سیکرٹری جنرل و صدر منٹگمری بازار میاں ریاض شاہد اورصدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور نے تاجروں کے اجلاس میں کیا جسکی صدارت چیئرمین مرزا اشرف مغل کر رہے تھے انجمن تاجرا ن سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمدنے اجلاس میں بلوچستان کے ضلع قلا ت میں د ہشتگر د و ں سے لڑتے ہوئے FC بلو چستا ن کے 18 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت بلند درجات کی دعا کی اور شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے بہادر فوجی جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہیںاس لڑائی میں فوجی جوانوں نے بلوچستان کے امن کو تباہ وبرباد کرنے والے 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا چیئر مین مرزااشرف مغل ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صدر منٹگمری بازارمیاں ریاض شاہد اور صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہیںکاروبار سے متعلق جو بھی مسائل درپیش ہیںصدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا اور انکی ٹیم ان مسائل سے بخوبی واقف ہے اور انکے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے اورتاجروں کے حقوق کیلئے ا واز اٹھاتی رہی ہے تاجر رہنمائوں نے حکومت اور اسکی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاتجاوزات بارے تاجروں کے تحفظات دور کئے جائیں اور بازاروں میں موٹر سا ئیکلوں کے داخلے کی اجازت دی جائے تا کہ انکا کاروبا متاثر نہ ہو انہوں نے شہر میں تمام پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دن بدن ہونے والی معاشی صورتحال کی خرابی ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیداواری لاھت میں اضافہ کی وجہ سے تاجروں کے کاروباری حالا ت پہلے جیسے نہیں رہے حکومت تاجروں کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرے ۔ اجلاس میں فنانس سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد،عمران مجید ملک ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری لطیف سیال ، ایس ایم ایوب ،چوہدری شاہد ندیم ، مہر شوکت ، ملک محمد عباس، ملک وہاب ، محمد اشرف ، مہر نعیم ، رانا اشفاق، عبدالقیوم انور ،عمران جگنو، شیخ فرحان ،شاہد مجید ، ملک ذوالفقار، شاہد تاج ، محمد ظہور ، حافظ شہزاد ، حاجی دائود اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں