57

انجمن تاجران چنیوٹ بازار کا رانا احمد شہریار خاں کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چنیوٹ بازار کی کابینہ سمیت آٹھ بازاروں کی تاجروں تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اس بات کا اعلان انہوں نے انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے مرکزی آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں تھے’ اس موقع پر انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ جنرل سیکرٹری حاجی میاں عمران’گروپ لیڈر محمد صدیق شانی’ چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمن اعوان ‘ سینئر نائب صدر خواجہ عمران مانو’ نائب صدور محمد فرحان اکرم’ شہزادہ سلیم’ میاں امین’ ملک یٰسین’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری ماجد عمران گجر’ وائس چیئرمین شیخ عمران’ وائس چیئرمین اشتیاق احمد’ میڈیا سیل انچارج مقصود بوبی’ جوائنٹ سیکرٹری حافظ قمر’ لیگل ایڈوائزرز سید حیدر علی شاہ ایڈووکیٹ’ آصف سلیم ایڈووکیٹ’ ارسلان واہلہ کے علاوہ مسلم لیگی رہنما خواجہ اسد اعجاز منا’ رانا مبشر ٹھاکر’ ملک مصطفی’ چوہدری سرور’ شاہد بلا’ محمد اعظم کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ جنرل سیکرٹری حاجی میاں عمران’رانا مبشر ٹھاکر و دیگر مقررین نے مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں کو یقین دلایا کہ تاجر طبقہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے’ آٹھ بازاروں سے آپ کو بھاری لیڈ سے جتوائیں گے اور ممبر پنجاب اسمبلی بنا کر دم لیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا محنتی اور ورکروں سے محبت کرنے والا لیڈر ہمیں ملا ہے’ آپ کی انتخابی کمپین ہم خود چلائیں گے اور آپ کی جیت کیلئے دن رات ایک کر دیں گے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاںنے کہا کہ مجھے آپ جیسے ساتھیوں پر فخر ہے’ آپ کی حمایت کا مجھ پر قرض ہے انشاء اللہ 8 فروری کے بعد اس قرض کو آپ کی خدمت کر کے اتاروں گا’ آٹھ بازاروں کی محرومیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں کے مسائل کو بھی حل کرائوں گا’ 8 فروری مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور میاں محمد نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بن کر ملک میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے’ انشاء اللہ آٹھ فروری کے بعد ملک میں پھر سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا’ کارخانے چلیں گے اور مزدور کو روزگار میسر آئے گا’ مایوسی کے سائے چھٹ چکے ہیں’ بہت جلد عوام کے چہروں پر مسکراہٹ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں