انجمن تاجران کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبیۖ کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے خصوصی شرکت کی’ تقریب میں انجمن تاجران منٹگمری بازا ر کے صدر حافظ طاہر جمیل’ قائمقام جنرل سیکرٹر ی رانا شہباز’ جوائنٹ سیکرٹری نعیم رجوکہ’ بلاول بٹ’ سجاول بٹ’ ملک جمیل’ رانا اصغر’ ماجد علی’ میاں سلمان’ شیخ اعجاز’ ملک منیر’ حافظ نوید’ فیصل رحمانی’ شیخ عمر’ بائو عبدالمجید’ اکبرشوکت ‘ ملک وقاص کے علاوہ منٹگمری بازار کے دکانداروں نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نبی آخرالزماں حضرت محمد ۖ کی امتی ہیں’ جس پر ہم جتنا بھی فخر کریں کم ہے’ اپنی نبیۖ کی محفلیں سجاد ہماری خوش بختی ہے’ میں اس قدر خوبصورت محفل سجانے پر انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ قائمقام جنرل سیکرٹری رانا شہباز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ایسی ہزاروں محفلیں سجانے کی توفیق اور ہمت دے’ انہوں نے کہا کہ حضور بنی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت،صبروتحمل،امن ومحبت کا درس ملتا ہے اورایسے جذبات کو فروغ دیکر ناصر ف ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں بلکہ ایک فعال فلاحی معاشرہ کی تشکیل آگے بڑھا سکتے ہیں’ اس نازک دوراہے پر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عشق رسول ۖ سے ایک ولولے’ جوش اور ہوش کے ساتھ اپنا رشتہ الفت و محب استوار کریں’ اس موقع پر بانی تقریب محفل میلاد مصطفےٰ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ قائمقام جنرل سیکرٹری رانا شہبازنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پاک اور بابرکت محفلوں میں آنا باعث نجات ہے’ آخر میں حضور بنی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں