انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ کے تمام عہدیداران اپنے قائدین کی قیادت میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تاجربرادری کی طرف سے دی گئی شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج میں شریک ہیں’فلسطین اور غزہ کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ کے چیف پیٹرن میاں عرفان منان’ سرپرست رانا علی عباس خاں’ صدر حمزہ خالد شیخ’ جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہدو دیگر کا اظہارخیال’ اجلاس میں انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ کے عہدیداران میاں منیر’ شیخ عثمان’ رانا اعظم بن رئیس’ مرزا خرم بیگ’ میاں عرفان اخلاق’حسن بشیر خیرکا’ اویس اشرف بیگ’ راجہ جبران’ زوہیب بٹ’ رائو احمد صنان’ فواز خالد’ فیصل یاسین’ بلال احمد گجر’قیصر چغتائی’ میاں شعیب’امین ملک’ رانا نعمان’ ذیشان ذوالفقار’ غلام فرید گجر’ عبداللہ حسن’کامران مبارک’ احمد اولکھ و دیگر نے کہا کہ فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے ‘امت رسولۖ کی بقا و سلامتی عالم کفر کے خلاف جہاد کرنے میں ہے جبکہ مسلم حکمرانوں کا کردار قابل مذمت ہے’ مسلم ممالک کے حکمرانوںاور 36مسلم ممالک کی مشترکہ فوج کو اب فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری عملی اقدامات کرنے چاہئے۔ اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی ٹھان رکھی ہے’ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین پر قیامت صغری برپا ہے معصوم بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیںاور بہت سے مریض ہسپتالوں میںبے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن مظلوم فلسطینیوں کی آہ بکا سننے والا کوئی نہیں ‘ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتی ہے’ اللہ پاک کی بارگاہ میںدعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب امام الانبیاۖکے صدقے سے دنیامیںاسلام کا بول بالااور عالم اسلام کو کو اپنی پناہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں