54

انجمن دکانداران منصورآباد کا الیکشن 28 اپریل کو ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن اتھارٹی نے مشترکہ انجمن دکانداران رجسٹرڈ مین بازار منصور آباد کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ پولنگ 28 اپریل2024کو ہو گی ۔ ایک ہزار سے زائد دکاندار اور تاجر اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن اتھارٹی مشترکہ انجمن دکانداران رجسٹرڈ مین بازار منصور آباد کا اجلاس 24 مارچ کو چئیرمن میاں ناصر محمود کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین ملک محمد سلیم ، سیکرٹری ڈاکٹر غلام حسین زاہد ، فنانس سیکرٹری سمیع اللہ خان ، ممبران ملک صابر ، ملک ظفر جمال ، میاں سجاد ، محمد اسلم ، سید تجمل حسین شاہ اور سروے انچارج عمران صابر نے شرکت کی ۔ چیئرمین میاں ناصر محمود نے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا ۔ امیدواران کا پینل صدر سمیت 15 عہدیداران پر مشتمل ہو گا ۔ امیدوا ر 26مارچ کو سیکورٹی فیس جمع کروا کر انتخابی فہرست ، ضابطہ اخلاق ، بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی فارم حاصل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں