انجمن قصاباں چنیوں منڈی مویشیاں کے ٹھیکیداروں کی لوٹ مار سے پریشان

چنیوٹ(نامہ نگار)منڈی مویشیاں کے ٹھیکیداروں کی لوٹ مار اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے زیادہ جرمانوں سے ضلع چنیوٹ کے قصاب پریشان منڈی مویشیاں میں جانورو ں کی خرید پر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جانوروں کی انٹری پرفیس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جبکہ ٹھیکے دارجانوروں کی واپسی پر فیس وصول کر رہا ہے جوکہ سراسرقانون کے خلاف ورزی ہے جانوروں کی فیس 500 روپے شیڈول ہے جب کہ ٹھیکیدار 1500 روپے اور اس سے بھی زیادہ بیوپاریوں اور قصابوں سے وصول کر رہا ہے ان سب باتوں کا اظہار صدر انجمن قصاباں ضلع چنیوٹ شیخ جمال عبد الناصر نے ایک پریس ریلیز میں کیا اس کے علاوہ پرائس مجسٹریٹ قصابوں کو بہت زیادہ جرمانے کر رہے ہیں۔شیخ جمال عبد الناصر نے اپنے بیان میں کہا کہ سب سے ذیادہ ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود قصاب حضرات کو منڈی جانور خرید کے مطابق ریٹ نہیں دیے جاتے جو کہ قصابوں کے ساتھ ذیادتی ہے گوشت کی ایکسپورٹ کی وجہ سے بھی ریٹ بہت زیادہ ہیں کیونکہ ایکسپورٹرز جانور کا گوشت 1150پیس پر خرید رہا ہے۔تو لہذا ایکسپورٹ پر پابندی لگادی جائے یا پھر ایکسپورٹرز حضرات اپنے فارموں پر کٹے وچھے پال کر ان کا گوشت ایکسپورٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں