کمالیہ(نامہ نگار)انجمن میرج ہال مالکان ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مختار پیلس کمالیہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت تحصیل صدر میرج ہال مالکان و سرپرستِ اعلی تاجر اتحاد چوہدری کامران احمد نصرت نے کی۔اجلاس میں تنظیمی امور، کاروبا ری مسائل، اور میرج ہال انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکا نے باہمی اتفاق رائے سے مختلف تجاویز پیش کیں تاکہ میرج ہال مالکان کے مسائل کو مثر انداز میں حل کیا جا سکے اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔اجلاس میں ڈاکٹر عتیق رائل پیلس، محمد اعظم ارمغان رسول احمد ایونٹ مارکی، سردار تیمور عثمان العثمانیہ میرج ہال اور محمد عدنان المدینہ پیلس سمیت دیگر اہم اراکین نے شرکت کی۔ شرکا نے تنظیم کو مزید فعال بنانے ، ممبران کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر اجلاس چوہدری کامران احمد نصرت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن میرج ہال مالکان ایسوسی ایشن ممبران کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔




