انجکشن کے ری ایکشن سے 2مریض جاں بحق۔ مریم نواز کا نوٹس

لاہور (بیوروچیف) میو ہسپتال میں غیر معیاری انجکشن لگنے کا واقعہ،زیر علاج 2مریض جاں بحق ہو گئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق انجکشن لگنے سے 18مریض متاثر ہوئے، 4 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ تمام متاثرہ مریض گھڑی وارڈ میں زیر علاج تھے، زیر علاج2 مریض جاں بحق ہو گئے۔ مبینہ ری ایکشن کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انجکشن کا استعمال روک دیا ۔سیکرٹری صحت عظمت محمود نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کر دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کی ہلاکت کانوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے رپورٹ طلب کرلی۔ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انجکشن کی ری ایکشن کیواقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں