انجیر دل کو مضبوط رکھنے کیلئے مفید

لاہور( بیو رو چیف )خشک انجیر صدیوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہی ہے، مگر جدید تحقیق نے اس پھل کے پوشیدہ جادوئی فوائد کو ایک نئی اہمیت دے دی ہے۔ ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ خشک انجیر میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات دل کی صحت کو بہتر بناتے اور بڑھاپے کے اثرات کو بھی سست کرتے ہیں۔ اس میں موجود پولی فینولز اور فلیونوئڈز جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں، یہی وہ خطرناک ذرات ہیں جو جلد پر جھریاں، خلیوں کی کمزوری اور عمر رسیدگی کے اثرات کو بڑھاتے ہیں۔ اگر ان فری ریڈیکلز کو قابو میں رکھا جائے تو نہ صرف جلد تروتازہ رہتی ہے بلکہ جسم کی توانائی بھی برقرار رہتی ہے۔ خشک انجیر وٹامن اے، سی اور کے کے ساتھ آئرن، پوٹاشیئم اور فائبر سے بھرپور ہے، جو دل کی صحت، ہاضمے کے نظام اور جلد کی خوبصورتی کے لیے نہایت مثر سمجھے جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: نوجوان لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی باقاعدگی سے روزانہ دو سے تین خشک انجیر کھانا مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جسم میں آئرن کی کمی پوری کرتا ہے اور توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ خشک انجیر میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لہذا ذیابیطس کے مریضوں کو اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے باوجود، معتدل مقدار میں خشک انجیر کا استعمال نہ صرف صحت مند جسم بلکہ خوبصورت اور جوان نظر آنے والی جلد کے لیے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ خشک انجیر ایک قدرتی اینٹی ایجنگ سپرفوڈ ہے ، جو ایک ہی وقت میں خوبصورتی، توانائی اور تندرستی تینوں کے راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں