انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ میں مشکلات پیش آئیں’ عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی سنیما میں کامیابی سے 6 دہائیاں مکمل کرنیوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم” انداز اپنا اپنا” کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران عامر نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارا بہت اچھا وقت گزرا لیکن میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ فلم کی شوٹنگ بہت مشکل سے مکمل ہوئی تھی، اس وقت میں واحد اداکار تھا جو سیٹ پر وقت پر پہنچتا تھا، سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی تھی۔دوران گفتگو عامر نے سیٹ کے ماحول کی عکاسی کرتے ہوئے فلم کی ہیروئنز کے درمیان اختلافات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پتہ نہیں مجھے یہ کہنا چاہیے بھی یا نہیں لیکن اس وقت روینہ اور کرشمہ کا درمیان کشید گی چل رہی تھی اور میں سوچتا تھا کی اس فلم کی شوٹنگ آخر کار کیسے ختم ہوگی کیونکہ یہ لوگ ایک ساتھ شوٹ ہی نہیں کر پا رہے تھے۔انہوں نے فلم کی ریلیز کے فوری بعد آنے والے الجھن بھرے ردعمل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی عجیب سی تھی، یہ فلم ایک ہفتہ بھی نہیں چل پائی لیکن مجھے اس فلم کی کامیابی پر یقین تھا اور پھر آنے والی ہر نسل نے اس فلم کو پسند کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں