اندھی گولی لگنے سے نوجوان زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر میں اندھی گولی لگنے سے نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام نگر گلی نمبر5 کا رہائشی 28سالہ اویس ولد عبدالمجید اسلام نگر گلی نمبر9 میں واقع فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اچانک ہوائی گولی اسکے کندھے میں لگی اور وہ خون میں لت پت ہو گیا تو دیگر ساتھیوں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں