انرجی ڈرنک کی نقل کرنے پر کروڑوں کا جرمانہ

اسلام آباد (بیورو چیف)کمپٹیشن کمیشن نے غیر ملکی برانڈ کی انرجی ڈرنک کی نقل کرنے پر معرو ف برانڈ پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ کمپٹیشن کمیشن نے سال 2026 میں پہلا بڑا جرمانہ عائد کر دیا۔ کئی سال سے زیر التوا انرجی ڈرنک کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔سی سی پی کے فیصلے کے مطابق مشروب بنانے والی کمپنی صارفین کو گمراہ کرنے کی مرتکب پائی گئی۔ مقامی انرجی ڈرنک نے غیر ملکی برانڈ کی انرجی ڈرنک کی پیکجنگ اور مجموعی انداز کی نقل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں