انسانی زندگیوں سے کھیلنے کیلئے اتائی ڈاکٹرز کو کھلی چھٹی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) انسانی زندگیوں سے کھیلنے کیلئے اتائی ڈاکٹروں کو کھلی چھٹی ،انڈر میٹرک بھی خود کو ڈاکٹر اور کلینک کھول کے بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں درجنوں عطائی ڈاکٹر نے کلینک بنائے ہوئے ہیں جو انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں بچوں بڑوں کو ھائی ڈوز انجیکشن اور میڈیسن دے رہے ہیں سادہ لو شہریوں کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کا کتنا نقصان پہنچا رہے ہیںوقتی طور پر صحت یاب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہر کلینک پر مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں بعض کلینک پہ تو ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور دیگرسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے بورڈ بھی نصب کئے ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر اس کلینک پر مریضوں کو دیکھنے کیلئے کبھی آئے بھی نہیں۔ سدھار میں جگہ جگہ صدیقیہ کالونی ،داتا دی نگری،دھوپ سڑی ،ملک آباد،چراگاہ آباد ،مین سدھار میں درجنوںاتائیوں نے کلینک کھولے ہوئے ہیں متاثرہ شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو درخواست بھی دی ہے لیکن افسران دفتروں میں بیٹھ کر ڈیوٹی پوری کر کے اور پنجاب حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دیکر گھروں کو چلے جاتے ہیں جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ اتائیت کی آڑ میں شہریوں کو نشہ آور ادویات بھی فروخت ہو رہی ہیں لیکن محکمہ صحت کے افسران کی نا اہلی اور لاپرواہی کے باعث اتائی ڈاکٹرز کے حوصلے بڑھے ہوئے ہیں کہ ان سے کونسا کوئی پوچھنے والا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں