انسانی سمگلرز کے مبینہ تشدد سے2نوجوان جاں بحق

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان مبینہ طور پر انسانی اسمگلرز کے تشدد سے جاں بحق ہو گئے،سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشوں کی تصاویر سامنے آنے پر ایف آئی اے گجرات نے انسانی سمگلرز کے گروہ کے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔لواحقین کیمطابق مقتولین تین ماہ قبل بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کے لیے پاکستان سے روانہ ہوئے تھے،اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرز نے مزید رقم نہ ملنے پر دونوں نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔لواحقین کے مطابق سوشل میڈیا پر تشدد زدہ لاشوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں اس افسوسناک واقعے کا علم ہوا۔واقعے کے بعد ایف آئی اے گجرات سرکل نیکارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانیمیں ملوث چار انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔مقتولین کی لاشیں تاحال پاکستان منتقل نہیں کی جا سکیں،تاہم اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں