انسانی سمگلر کو6ماہ قید،60ہزارجرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل شمشاد علی رانا نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم کو 6ماہ قید’ 60ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس ملزم مطیع الرحمن نے شہری ولید اکبر کو سپین بھجوانے کیلئے 34لاکھ کی رقم وصول کی۔ بعدازاں مذکورہ نوجوان کو موریطانیہ بھجوایا، جہاں اسے انسانی سمگلرز نے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ سے مزید رقم کا مطالبہ کیا تاہم متاثرہ نوجوان ان کی قید سے بھاگ کر موریطانیہ حکام سے رابطہ کیا جسے بعدازاں جانچ پڑتال کے بعد موریطانیہ حکومت نے ڈی پورٹ کرتے ہوئے پاکستان بھجوایا تو ایف آئی اے نے واپس پہنچنے پر ٹریول ایجنٹ مطیع الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوران تفتیش 34لاکھ کی رقم متاثرہ نوجوان کو واپس دلوائی۔ تاہم فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں