انسانی سمگلر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی کے حادثے میں44 پاکستانیوں سمیت پچاس افراد کی ہلاکت افسوسناک ہے اس سے قبل بھی بہت سے پاکستانی روزگار کی تلاش میں بیرونی ملک جاتے ہوئے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ حالیہ دسمبر میں یونان کے قریب روزگار کی تلاش میں جانے والے چالیس پاکستان نوجوان ہلاک ہو گئے تھے اس خونی سلسلے کو روکا جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اس سلسلے میں قانون سازی کرکے عمر قید کا قانون بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں