انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک روزگار فراڈ میں ملوث ویزا ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی تحقیقاتی ادار ے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ اور بیرونِ ملک روزگار فراڈ میں ملوث ایک ویزا فراڈ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم وفاقی دارالحکومت میں”برلن امیگریشن سلوشنز” کے نام سے غیر قانونی ایجنسی چلا رہا تھا اور بیرونِ ملک ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو لوٹ رہا تھا۔ایف آئی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت آصف ندیم کے نام سے ہوئی ہے، جس نے برطانیہ میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک شہری سے 19 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ عہدیدار کے مطابق ملزم کے پاس نہ تو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے کی قانونی اجازت تھی اور نہ ہی وہ کسی سرکاری ادارے سے رجسٹرڈ تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایک منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا، جو بیرونِ ملک ویزا اور ملازمت دلوانے کے جعلی دعوؤں کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے متاثرہ شہری سے بھاری رقم وصول کی تاہم نہ کوئی قانونی سفری دستاویزات فراہم کیں اور نہ ہی ملازمت سے متعلق کوئی مستند ثبوت دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں