انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اشتہاری ملزم وقاص مسیح کو گرفتار کر کے بازپرس شوع کر دی۔ پکڑے جانیوالے ملزم وقاص مسیح منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا اور انسانی سمگلنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم غیر قانونی طور پر دیگر ممالک میں ٹرانسفر کرتا تھا۔ ملزم پر لاکھوں روپے کا منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں