انسانی سمگلنگ میں ملوث اہم کارندہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک اغوا، تشدد اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون’ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی ٹریفکنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد ذوالفقار کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم نے مجموعی طور پر 61لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرہ شہریوں سعودی عرب سے لیبیا بھجوایا۔ ملزم نے بعدازاں لیبیا کے سمندری کے راستے سے غیر قانونی طور پر اٹلی بھیجنے کی کوشش کی، متاثرہ شہریوں میں بابر علی اور مہر علی شامل’ بابر علی نامی متاثرہ شہری کو لیبیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیاجبکہ متاثرہ شہری مہر علی تاحال لیبیا میں قید ہے۔ ملزمان تارکین وطن کو کشتیوں کے ذریعے یورپ سمگل کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور متاثرہ شہری کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں