3

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں (اداریہ)

مراکشی کشتی حادثے میں جاں بحق اور لاپتہ غیر قانونی تارکین وطن کو بھجوانے میں ملوث خاتون سمیت 2انسانی اسمگلر گرفتار مرکزی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خاتون انسانی اسمگلر غلام فاطمہ اور اس کے بیٹے کو گجرات سے حراست میں لیا گیا ملزمہ نے تین بیٹوں کے ساتھ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، موبائل اور بینک اکائونٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں ملزمہ کا دوسرا بیٹا حسن اٹلی میں ہے اور تیسرا بیٹا خاور 10افراد کو لیکر سینیگال گیا ہے مراکش کشتی حادثے کے تین مقدمات درج کر لئے گئے دوسری جانب یونان کشتی حادثہ میں مطلوب انسانی اسمگلر کو بھی بھمبر آزاد کشمیر سے گرفتار کر لیا گیا وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے آئی بی اور وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں تفتیش کیلئے روانہ ہو گئیں، چار رکنی تحقیقاتی ٹیم حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی ادھر مراکش کشی حادثے کے تناظر میں ایف آئی اے کے 20اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تحقیقات کی زد میں آنے والے اہلکار کراچی’ لاہور اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات ہیں ایف آئی اے کے مطابق اہلکاروں نے کشتی حادثہ کے متاثرین کی ائیرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کی تھی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جولائی 2023ء کے یونان کشتی ہادثہ کے بعد کئی انسانی اسمگلرز موریطانیہ شفٹ ہو گئے ہیں ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات 8اہلکاروں’ کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر 6، 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ نے مارچ 2024ء میں موریطانیہ میں ڈیرے جمائے’ موریطانیہ میں پہلے سیف ہائوس بنے’ جون میں لوگوں کو لے جانے کا کام شروع ہوا پاکستان سے ہوائی راستوں سے موریطانیہ لے جایا گیا موریطانیہ سے سمندری راتے سے مراکش پھر اسپین کے ایک جزیرہ کشتی کی منزل تھا یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم قمر الزمان بھی موریطانیہ پہنچا ہوا ہے یونان کشتی حادثے کے بعد افضل ججہ لیبیا سے فرار ہوا تھا مراکش کشتی حادثہ کے تناظر میں پہلا مقدمہ سیالکوٹ کے دو بھائیوں عرفان اور ارسلان کے اہل خانہ نے درج کرایا ہے ایف آئی آر میں انسانی اسمگلر اصغر سندھی کو نامزد کیا گیا ہے دوسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی علی رضا کے اہل خانہ نے درج کرایا انسانی اسمگلر فادی گجر کو ملزم نامزد کیا ہے علی رضا کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے تیسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی خاور حسین کے اہل خانہ نے درج کرایا ہے خاور حسن کے مقدمے میں انسانی اسمگلر فادی گجر ملزم نامزد ہے خاور حسن بھی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا،، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں اور مراکش کشتی حادثہ اور لاپتہ غیر قانونی تارکین وطن کو بھجوانے میں ملوث خاتون سمیت 2انسانی اسمگلرز اور یونان کشتی حادثہ میں مطلوب انسانی اسمگلرز کو آزاد کشمیر کے علاقہ بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس دھندہ میں ملوث دیگر ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد بھی شکنجہ کسنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ان سہولت کاروں میں ایف آئی اے کے 20اہلکار بھی شامل ہیں جو انسانی اسمگلرز کو مختلف ائیرپورٹ سے کلیئرنس دلوانے میں معاونت فراہم کرتے تھے تحقیقات کے مطابق فیصل آباد میں 8اہلکار لاہور اور کراچی میں 6، 6 اہلکار انسانی اسمگلرز کیلئے کام کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے انسانی اسمگلنگ کے دھندے سے پاکستان کی عالمی طور پر بہت بدنامی ہوئی ہے وزیراعظم نے اس مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچانے کی ہدیت کی ہے ایف آئی اے آئی بی او وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں تفتیش کیلئے روانہ ہو چکی ہیں اور وہ ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے بعد فرار ہونیوالے انسانی اسمگلرز کو بھی وطن واپس لا کر ان کے خلاف درج مقدمہ میں تحقیقات کر کے ملکی قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں علاوہ ازیں حکومت کو یونان کشتی اور مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے متاثرین کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی دلجوئی کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئیں اور انسانی اسمگلروں کی سخت ترین نگرانی کا نظام نافذ کرنا چاہیے تاکہ سادہ لوح افراد ان کے ہتھے نہ چڑھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں