انسانی سمگلنگ میں ملوث 2مجرمان کو قید وجرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل شمشاد علی رانا نے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو مجرمان کو قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے سرکل فیصل آباد نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورتے تھے۔ جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ نمبری 59/2026 میں دو ملزمان فہد ابراہیم ولد ابراہیم اور محمد شعیب حبیب ولد ذوالفقار کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو ملزمان نے متاثرہ افراد کو رقوم واپس کر دی تھیں۔ فاضل عدالت نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 8دن قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 4دن قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں