انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کیخلاف بڑا اقدام

کراچی ( بیو رو چیف )پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔دبئی، لیبیا، مصر اور قطر میں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے کی درخواست پر انٹرپول نے پہلی بار 30خطرناک سمگلرز کے ریڈ وارنٹس جاری کرد ئیے ۔ گھنا نے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تین ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر نے بھی کام شروع کردیا۔ ایتھنز، تہران اور مسقط میں قائم یہ دفاتر انسانی اسمگلرز کے خلاف فوری اقدامات ممکن بنائیں گے۔سیالکوٹ، منڈی بہاالدین میں انسداد ہیومن اسمگلنگ دفاتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایک ماہ کے اندر ان دونوں دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں