لاہور(شوبز نیوز) موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک کا کہنا ہے کہ کینسر کی تشخیص نے ان کی ترجیحات اور نقط نظر کو بدل دیا۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی کینسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کنا تھا کہ اس کی تشخیص ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی جس نے ان کی ترجیحات اور نقط نظر کو بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہنا چاہیے ۔




