انسان کی شکل وصورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ ثمینہ پیرزادہ

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر شکل و صورت اور عمر پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کسی کو بھی دوسروں کی شکل و صورت اور عمر پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ایسا کرنا بہت غلط ہے، سب سے بری بات مجھے یہ لگتی ہے کہ اگر کوئی سینئر ہے تو کسی کو اسے یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ آپ کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے تو اب آرام کریں۔ہمیشہ لوگوں کی کامیابی کو دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک خاص مقام پر پہنچنے کے لیے کتنی محنت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں