انسداد تجاوزات آپریشن سے فیصل آباد کا حسن دوبالا،شہری خوش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈویژنل کمشنر محترمہ مریم خان کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ آٹھ بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں سمیت شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے،اس اقدام کو شہریوں کی مکمل تائیدو حمایت حاصل ہے اور شہری حلقوںنے اسے فیصل آباد کا تاریخی حسن بحال کرنے کیلئے اہمپیشرفت قرار دیا ہے۔8بازاروں کو وہیکل فری بنانے اور تجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کے نتیجہ میں ماضی کے8بازار برآمد ہوگئے ہیں’گھنٹہ گھر کے اطراف میں موجود ان بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں سے تجاوزات کے صفایا اور الیکٹر ک کارڈ چلنے سے فیصل آباد کا تاریخی حسن دوبالا ہوگیا۔چوک گھنٹہ گھر اور8بازاروں میں شہریوں کا آنا جانا آسان ہوگیا ہے اور زندہ دلان فیصل آباد انہیں کشادہ اور اپنی اصلی حالت میں دیکھ کر بیحد خوش ہیں’وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر،چیف آفیسر FMCسید علی عباس بخاری اور حافظہ عظمت فردوس میونسپل آفیسر ریگولیشن نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات اُٹھائے وہ قابل تحسین ہیں۔8بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آنیوالی خواتین نے بھی تجاوزات کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام سے بچوں،بوڑھوں اور خواتین سمیت تمام شہر بھر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔فیصل آباد سے تجاوزات کے خاتمہ اور اس کے شہریوں کوجدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب گورنمنٹ کے اعلانات خوش آئند ہیں جن پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ضلعی انتظامیہ نے بھی پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں جو کارروائیاں کیں ‘شہری حلقوں نے اسے سراہا ہے۔دوسری طرف فیصل آباد میں کاروباری طبقہ نے صورتحال کا تحفظات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے8بازاروں اور ان سے ملحقہ مارکیٹوں میں روزانہ پانچ ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوتا ہے لہٰذا تاجر طبقہ اور دکانداروں کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ان کے تحفظات دور کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں