جڑانوالہ(صابر گھمن سے)تجاوزات آپریشن مہنگائی بے روزگار گاری میں بے تحاشا اضافہ کے باعث عیدالفطر کی آمد کے باوجود مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند ہونے سے تاجر برادری شدید ذہنی اذیت کا شکار، عیدالفطر تک تجاوزات آپریشن روکا جائے،تاجر برادری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت جڑانوالہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں ریل بازار،منڈی بازار،چار بتی چوک،موچی بازار،نیا بازار،چوڑی بازار میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور دکانوں کے آگے قائم 6/6 فٹ تہہ بازاری اور پختہ اتھڑوں کو مسمار کر دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ بازاروں میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر نے اندرون شہر کے بازاروں کا حلیہ تک بگاڑ دیا ہے تجاوزات آپریشن مہنگائی اور بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ کے باعث شاپنگ مارکیٹوں بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہے عیدالفطر کی آمد کے باوجود مارکیٹوں بازاروں میں گاہک نہ ہونے سے تاجر برادری شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے تاجروں کا کہنا ہے مہنگائی بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ نے عوام کی قوت خرید کم کر دی ہے بجلی گیس کے بلوں بچوں کے تعلیمی اخراجات میں اضافہ نے عوام کو درپیش مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جسکے باعث شہری عیدالفطر کی خریداری سے قاصر دکھائی دیتے ہیں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن کے دوران افراتفری کے باعث گاہکوں بالخصوص خواتین نے بازاروں کا رخ چھوڑ دیا ہے عیدالفطر کیلئے خریداری میں نمایاں کمی کے اثرات نے تاجر برادری کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے تاجر برادری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف و دیگر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مقدس مہینے اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر تجاوزات آپریشن کو عیدالفطر تک روکا جائے تاکہ شہری آسانی سے مارکیٹوں بازاروں میں خریداری کر سکیں۔
