انسداد دہشتگردی عدالت سے 2 مجرمان کو سزائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو تین سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد عظیم کو تین سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 24 مئی 2024کو بھکر کے رہائشی مجرم کو جھنگ کے علاقہ بھکر روڈ سے گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں