انسداد منشیات’پاکستان اور اردن کاتعاون بڑھانے پر اتفاق

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اردن کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ اردن کے وزیر نے شاہ اردن کے حالیہ کامیاب دور پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاک اردن تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اردنی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں