انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد

لاہور (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1200 ملزمان گرفتار اور 1142 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 75 ہزار 700 سے پتنگیں، 2600 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد، اور 840 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں