انسداد پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر نے یونین کونسل 57 (چک نمبر 706 گ ب) اور یونین کونسل 76 میں قائم پولیو کلسٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی، گھر گھر ویکسینیشن کے عمل اور مہم کے دوران درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا اور والدین سے مہم سے متعلق رائے لی۔انہوں نے ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فرض ہے اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ضلع پولیو سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں