39

انسداد پولیو مہم ‘ ڈرائیور ز کا معاوضہ ختم کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈرائیورز کو ”معاوضہ” نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ہونیوالے ڈی ڈی ایم کارڈ سے ڈرائیور کا نام نکال دیا گیا ہے۔ مہم شامل یوسی ایم او’ ایریا انچارج’ فیلڈ سٹاف اور ڈرائیورز کو معاوضہ دیا جاتا تھا2023ء کے دوران 16 جنوری سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں سرکاری ڈرائیورز کی خاص اہمیت نہیں ہے وہ صرف عملہ کو مقررہ پوائنٹس پر لانے اور لے جانے کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ڈرائیورز کو پٹرول الائونس دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ 16 جنوری 2023ء سے شروع ہونیوالی سال نو کی پہلی انسداد پولیو مہم کے دوران ڈرائیورز کو صرف پٹرول الائونس ہی ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں