27

انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ97ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کے مختلف تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ، اساتذہ و سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم شازیہ رحمان کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالیاں کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر سپیشل بچوں کے تعلیمی سیشن، سہولیات و دیگر امور کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے انچارج سنٹر کو ٹڑانسپورٹ کی بہتری، سہو لیا ت کی فراہمی و دیگر انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت کی، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے بہت خاص ہیں انکا ہر طرح سے خیال رکھا جائے، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی سکول چناب نگر اور گورنمنٹ ہائی سکول احمد نگر کا بھی سرپرائز وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات اور مائیکروپلان کو از سر نو ترتیب دے کر اس کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ضلع چنیوٹ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ97 ہزار 122 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پولیو کا ہررانڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں