انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران اب تک 4روز میں پانچ سال تک کی عمر کے 12 لاکھ41ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ایوننگ ریویو اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے مہم کے بقیہ ایام میں مزید سرگرم ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ سو فیصد اہداف ترجیح ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں