58

انسداد پولیو مہم کے لئے ٹیمیں پوری طرح متحرک رہیں

فیصل آباد(پ ر)ضلع میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روزپانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 16 ہزار357بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے انسدادپولیو مہم کے ٹارگٹس کا جائزہ لیتے ہوئے اہداف مکمل نہ کرنے والی ٹیموں کے ارکان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ ایکشن رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے تحصیلوں میں بھی مقررہ ٹارگٹس کا جائزہ لیااور کہا کہ صبح مقررہ وقت پر پولیو ٹیموں کی حاضری کی جانچ پڑتال کی جائے اوراسسٹنٹ کمشنرزمہم کی دوہری مانیٹرنگ جاری رکھیں۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو تحصیلوں کے دورے کرکے اہداف کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس نے مہم کے پہلے روز کے ٹارگٹس اور حاصل کردہ اہداف سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں