سرگودہا (بیوروچیف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شعیب نسوانہ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کوتاہی مجرمانہ فعل تصور ہوگی کیونکہ ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے شعوری کوششوں کو کامیاب بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے یہ بات ضلعی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسد اسلم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے مسلسل سرویلنس ہونی چاہیے اور ہاٹ سپاٹ کو باربار چیک کریں
33